دیوالی کے موقع پر ملک کے کئی حصوں میں چین کی بنی اشیاء کے بائیکاٹ کے مطالبے پر چین نے کہا کہ اس سے ہندستان کو زیادہ نقصان ہوگا۔ چین کے سفارت خانہ نے کل یہاں جاری ایک بیان میں کہا دیرینہ مدت میں اس
بائیکاٹ سے نہ صرف چین کی اشیاء کی فروخت متاثر ہوگی، اس سے ہندستان میں
صارفین پر منفی اثر بھی پڑے گا۔ بغیر کسی مناسب متبادل کے چین کے سامان کے بائیکاٹ سے سب سے زیادہ متاثر ہندستانی تاجر اور صارفین ہوں گے۔